روشن اپنا گھر سکیم: گرانہ ڈاٹ کام، اسٹیٹ بینک کی دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی تقریب
گرانہ ڈاٹ کام نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں روشن اپنا گھر اسکیم کے لانچ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی جس میں صدرِ پاکستان عارف علوی اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے کہ صدر عارف علوی دو روزہ دورے پر یو اے ای میں موجود ہیں اور اُنہوں نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے مُلکی معیشت کا پہیہ چلانے اور رواں رکھنے کا ایک مصمم...