مال آف عریبیہ اوپن ہاؤس، امارات گروپ نے اپنے اگلے پراجیکٹ امارات ریزیڈنسز کا اعلان کردیا
امارات گروپ نے اپنے اگلے تعمیراتی پراجیکٹ امارات ریزیڈنسز کے قیام کا اعلان کردیا۔ اعلان سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں مال آف عریبیہ اوپن ہاؤس میں کیا گیا جس میں شہرِ اقتدار کے رہنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل احمر اور ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی شریک ہوئے۔ تقریب میں اس پراجیکٹ کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی گئی جو کہ حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا۔ اس موقع پر چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ معیاری...