مہنگائی میں مختصر مگر تمام بنیادی آسائشوں سے مزین رہائشی یونٹس کا بڑھتا رحجان
دنیا میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران مائیکرو (انتہائی چھوٹے) گھروں کی تعمیر کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مائیکرو گھروں کے رجحان میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ریئل اسٹیٹ کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں ہیں، تاہم اس کی ایک اور وجہ دنیا کے کئی ملکوں میں جگہ کی کمی بھی ہے۔ ہانگ کانگ سے لے کر امریکا اور یورپ تک تعمیر کیے جانے والے یہ چھوٹے گھر صرف اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ آپ ان میں بمشکل چل پھر سکتے ہیں، تاہم ان میں رہنے کے لیے سارے لوازمات موجود ہوتے ہیں، جیسے بیڈ روم، ٹوائلٹ، کچن اور بیٹھنے کے لیے ایک...