ہاؤس فلِپنگ کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہوتے ہیں؟
پاکستان کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ہاؤس فلِپنگ کا کافی رجحان پایا جاتا ہے اور یہ ایک منافع بخش عمل ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ انویسٹر یعنی سرمایہ کار کے گرد گھومتی ہے۔ یہ سرمایہ کار ہی ہوتے ہیں جو کسی جگہ کا رُخ کرلیں تو صحراؤں میں آبی ذخائر پیدا کرلیتے ہیں اور اگر کہیں سے روٹھ جائیں تو خوشحالی کی مچھلیاں معیشت کے ساحل سے دور ہوجاتی ہیں۔ یہ سرمایہ کار ہمیشہ ایسے گھروں کی تاک میں رہتے ہیں جو کہ افورڈیبل ہوں اور جنہیں فروخت اور رینٹ کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ خرید و فروخت کے سارے عمل...