اپنے گھر کا خواب عام آدمی کی پہنچ سے باہر – بلڈرز ایسوسی ایشن اور تاجر برادری ایف بی آر کے خلاف متحد
گذشتہ دہائی کے آخری چند سالوں اور موجودہ دور میں مہنگائی نے جس طرح ایک عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس کی مثال شاہد آج سے پہلے کبھی نہیں ملتی۔ زندگی کی بنیادی ضروریات سمیت پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے کے باعث 4 افراد پر مشتمل ایک مختصر کنبے کے لیے دستیاب وسائل میں گزارا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن نظر آ رہا ہے۔ ایسے میں اپنے گھر کا خواب دیکھنے پر تو کوئی پابندی نہیں لیکن اس خواب کی تعمیر بمع تکمیل ناممکن ہو چکی ہے اور اس کی بنیادی وجہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ حال...