حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کر لیا
اسلام آباد: حکومتی اور نجی شعبے کے مابین عدم اشتراک کے باعث حکومت نے 23 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لئی ایکسپریس وے اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری 22 نومبر کو ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ ایکسپریس وے منصوبے کے لیے زمین کے حصول کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان 25 دسمبر کو اس منصوبے کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ حکام کے مطابق 23 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے...