ماسٹر پلان لاہور 2050 کے لیے ایل ڈی اے نے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر لیں
لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تعمیر و ترقی یقینی بناتے ہوئے ماسٹر پلان لاہور 2050ء کے لیے ایل ڈی اے نے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔ لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ماسٹر پلان لاہور 2050ء کی تیاری کے سلسلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ایرک رائٹ اور کامل خان ممتاز نے ماسٹرپلان کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سیمینار کے شرکاء نے ماسٹر پلان 2050ء کے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے شرکاء کو بتایا کہ ماسٹر...