سی ڈے اے نے مارکیٹ ریٹس پر اراضی کے حصول کے قوانین پر کام شروع کر دیا
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مارکیٹ ریٹس پر اراضی کے حصول کے لیے مجوزہ قوانین میں ترامیم پر مشاورتی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق اس ضمن میں ممبر اسٹیٹ نوید الٰہی کی سربراہی میں 9 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو مارکیٹ ریٹس پر اراضی کے حصول سے متعلق سی ڈی اے آرڈینینس 1960 میں ترمیمی قوانین متعارف کروانے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے سیکٹر ای 12 سے ملحقہ دیہاتوں میں اراضی کے مالکان...