ماہانہ بچت کی رقم اور ریئل اسٹیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری سے آمدن، لیکن کیسے؟
مستقبل کی مالی ضروریات اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی بچتوں کو کام میں لاتے ہوئے اس سے مزید پیسہ بنانےکے عمل کو سرمایہ کاری کہا جاتا ہے۔ سرمایہ کاری سے مراد یہ ہے کہ آپ کا سرمایہ آنے والے وقت میں آپ کے لیے نا صرف ذریعہ آمدن بن جائے بلکہ اس سرمایہ میں اضافہ بھی ہوتا رہے۔ اس سے آپ کو دونوں فائدے حاصل ہوتے ہیں یعنی سرمایہ سے مزید سرمایہ بننا اور مستقبل کا تحفظ۔ آپ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں جہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اُس پراجیکٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں اور اُس پراجیکٹ کو متعلقہ ترقیاتی اداروں...