پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا 2025 تک 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ملک کی ای کامرس کے تجارتی حجم کو 2025 تک 9.1 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ای کامرس کے شعبہ کی ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جبکہ یہ شعبہ علاقائی منڈیوں میں سبقت حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 کھرب ڈالر کی عالمی ای کامرس مارکیٹ میں پاکستان کی آمدن صرف 4 ارب ڈالر ہے جو اپنی علاقائی مسابقتی منڈیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس...