پراپرٹی ویلیوایشن کے نئے ریٹس پر عملدرآمد کی تاریخ میں یکم مارچ تک توسیع
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ 40 شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن کے نظرثانی شدہ نئے ریٹس پر عمل درآمد کی آخری تاریخ میں یکم مارچ 2022 تک توسیع کرے۔ شوکت ترین نے کہا کہ FBR کو پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبوں کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے, اس سے پہلے کہ وہ پورے ملک کے لیے ویلیوایشن ریٹ قائم کرے۔ وفاقی وزیر نے یہ فیصلہ فنانس ڈویژن میں احسن ملک کی سربراہی میں رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا. رئیل اسٹیٹ انڈسٹری چاہتی ہے کہ جائیداد کی قیمت کا تعین ان کے...