قراقرم ہائی وے کی تھاکوٹ سے رائےکوٹ تک مرمت اور بحالی نو کے منصوبے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں قراقرم ہائی وے کی تھاکوٹ سے رائےکوٹ تک مرمت اور بحالی نو کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سی پیلک کے خصوصی اقتصادی زونز کے لیے یوٹیلٹیز کی فراہمی جبکہ کابینہ نے شمبہ شمائل میں پاکستان بحریہ کے لیے اراضی سمیت متعدد دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اسلام آباد میں سی پیک بزنس اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن ٹاورکے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت گوادر اور اسلام...