گرانہ، اربن انوویشن اور اسلام آباد انتظامیہ کی شراکت سے سائکلنگ سنڈے کی میزبانی کرے گا
اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام، اربن انوویشن، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی اے)، اسلام آباد سائکلنگ ایسوسیشن، اسلام آباد ٹریفک پولیس، ٹوبیکو اسموک فری اسلام آباد، اربن پلیٹ فارم، ایم ٹی بی اسلام آباد، پرائم منسٹر ٹائگر فورس اور کریٹیکل ماس اسلام آباد سائکلنگ سنڈے کی میزبانی کریں گے۔ اس ایونٹ کا انعقاد 6 دسمبر بروز اتوار، دن 12 بجے کیا جائے گا اور کورونا کی تمام ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔ اس ایونٹ کا مقصد وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنانا ہے تاکہ یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جا سکیں اور شہر...