راول ڈیم انٹرچینج پراجیکٹ پر کام اگلے ہفتے شروع کیا جائے گا
اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ راول ڈیم انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبے پر کام اگلے ہفتے ماحولیاتی تحفظ کی ایجینسی کی جانب سے حتمی رپورٹ موصول ہونے پر کردیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اس پراجیکٹ کا افتتاح جولائی میں کیا تھا تاہم تاحال اِس پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ اِس پراجیکٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی وزیرِ اعظم نے کورنگ برج اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کا بھی افتتاح کیا تھا۔ سی ڈی اے کے مطابق منصوبے کا افتتاح اِس کی انوایرنمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ یعنی ماحولیات پر اس کا اثر جانچے بغیر کیا گیا تھا۔ تاہم حال...