مُلکی ریئل اسٹیٹ اور رواں سال بہتری کے آثار
رئیل اسٹیٹ کسی بھی مُلک کی معیشت کا ایک ایسا ستون ہے جس کے بغیر یہ عمارت منہدم ہونے میں دیر نہیں لگاتی۔ زمین، جہاں یہ واقع ہے اور جو اِس پر تعمیر ہے، ایک ایسا فیکٹر ہے جس کے گرد انسان اور اس کا سرمایہ گھومتا ہے اور انسانی معاشرہ اِسی کے گرد خود کو منظم کرتا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق کسی مُلک کی کُل دولت کا تقریباً 60 سے 70 فیصد حصہ اس کے ریئل اسٹیٹ کے اثاثوں میں محفوظ ہوتا ہے۔ اگر اس تخمینے کا اطلاق پاکستان پر کیا جائے تو اس کی مالیت 300 سے 400 بلین ڈالر کے درمیان بنتی ہے۔ پاکستان...