میریٹ انٹرنیشنل کا پاکستان میں دو نئے ہوٹل برانڈز کا اعلان، عمارت گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط
اسلام آباد: عمارت گروپ آف کمپنیز اور میریٹ انٹرنیشنل نے پاکستان میں ریزیڈنس اِن بائی میریٹ اور کورٹ یارڈ بائی میریٹ کے قیام کے لیے ایک فرینچائز ایگریمنٹ پر دستخط کرلیے ہیں۔ ایگریمنٹ پر دستخط چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر اور میریٹ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر آف لاجنگ ڈیویلپمنٹ برائے مڈل ایسٹ اور پاکستان، زیاد ابی راد نے کیے۔ تقریب میں صدر اقبال انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹڈیز لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم، گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹرز جناب فرحان جاوید، ارسلان جاوید، شرجیل اے احمر اور تیمور عباسی شریک ہوئے۔ چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ جب کونڈے ناسٹ...