تعمیراتی صنعت میں 1.76 ٹریلین کی معاشی سرگرمیاں متوقع
اسلام آباد: وزیرِ اعظم کو جمعرات کے روز آگاہ کیا گیا کہ تعمیراتی صنعت سے 1.76 ٹریلین کی معاشی سرگرمیاں متوقع ہیں اور صرف پنجاب میں ہاؤسنگ سیکٹر میں 353 ارب کی سرمایہ کاری ہوگی۔ چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ صرف پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر سے 3 لاکھ سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی اور 1767 ارب کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ انہوں نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ لاہور کے 38 فیصد احاطے، راولپنڈی کے 18 فیصد، فیصل آباد کے 11 فیصد اور ملتان کے 10 فیصد احاطے پر تعمیرات کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اُن کا...