زیرِ تعمیر منصوبوں کیلئے بینک فنانسنگ کی اجازت
گزشتہ دنوں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں یہ پڑھنے کو ملا کہ مُلکی تعمیراتی صنعت میں گزشتہ تین سالوں کے اندر دس گنا تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دیکھا جائے تو یہ بات اعداد و شمار کی گہرائیوں میں جائے بغیر بھی سچ ہی لگتی ہے۔ اُس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کا معاشی پہیہ تعمیراتی صنعت کے ذریعے چلانے اور رواں رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔ معاشی ایکٹیویٹی کی جنریشن تعمیراتی صنعت کے فروغ سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ حکومت نے تعمیراتی صنعت کیلئے جاری کردہ مراعات سے اس امر کو یقینی بنایا۔ ڈویلپرز...