راولپنڈی: ٹریفک پولیس کا کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
راولپنڈی: راولپنڈی میں ہونے والے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈبل روڈ کرکٹ اسٹیڈیم کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کا 10 ستمبر سے آغاز ہو چکا ہے اور یہ میچز 21 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ میچز کے دوران مجموعی طور پر ٹریفک پولیس کے 327 اہلکار و افسران خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند...