چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے پہلی بار بلا ضمانت قرض اسکیم کا اجراء
بلا ضمانت قرض اسکیم دراصل مالی معاونت کی ایک ایسی سہولت ہے جس کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اب بغیر کسی ضمانت یا سکیورٹی کے کمرشل بینکوں سے قرض حاصل کر سکیں گے۔ مذرکورہ سہولت سے متعلق پاکستان کا مرکزی بینک گذشتہ ایک عرصہ سے وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر اس اسکیم کو حتمی شکل دینے میں مصروف رہا اور اب بالآخر مرکزی بینک کی جانب سے باقاعدہ اس سہولت کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ بلا ضمانت قرض اسکیم دراصل ہے کیا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز) کی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے لیے وفاقی...