fbpx
GCHF
Gatwala Commercial Hub , Faisalabad is Punjab’s biggest and Pakistan’s second largest mixed use, real estate project. It has a covered area of over 3.1 million sq. ft.

This mega project, designed and developed by Shah Nawaz Associates, is located, at the junction of Canal Expressway and Lahore Sheikhupura Road. The road in front of the GCH project, has an average traffic count of 30 vehicles per minute. become, the city’s next mega center for trade, commerce, industries as well as residential projects.

 

Blog

گرانہ ڈاٹ کام کے متعارف کردہ پاکستان کے پہلے ریئل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن کورس کی تکمیل

گرانہ ڈاٹ کام کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی شراکت سے متعارف کردہ سرٹیفیکیشن ان ریئل اسٹیٹ لیول ون کورس کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ کورس تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی رہا جس نے ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کیا۔

گریجویشن کی تقریب پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سینٹر (پی ڈی سی) نسٹ میں ہوئی جس میں پرو ریکٹر نسٹ ناصر اکران، سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، شرجیل احمر، ارسلان جاوید، جنرل مینیجر پی ڈی سی سلمان احمد اور پروگرام مینیجر محمد علی نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ابتداء سے ہی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تبدیلی کا عزم اُن کی محنت کا محور رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن کورس کی کامیاب تکمیل ہمارے ویژن کے عین مطابق ہے اور یہ اس سیکٹر کی تبدیلی کا سنگِ بنیاد ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ اِس ضمن میں نسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دوسرے تعلیمی مراکز سے بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ بھی یہ قدم لیں کیونکہ باقاعدہ تعلیم سے ہی کسی بھی سیکٹر میں انقلاب بپا ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ریئل اسٹیٹ کورس اس سیکٹر کی تبدیلی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اکران نے گرانہ ڈاٹ کام کے اس قدم کی تعریف کی اور کہا کہ باقاعدہ تعلیم سے اس سیکٹر کے اصل پوٹینشل تک پہنچنا ممکن ہے۔

اس سرٹیفیکیشن میں اسائنمنٹس، پریزنٹیشنز، گروپ سرگرمیاں، کیس اسٹڈیز اور امتحانات شامل تھے۔ یہ کورس 29 جنوری 2021 سے شروع ہوا اور چار ہفتوں تک جاری رہا۔

اس کورس میں جن لوگوں نے حصہ لیا اُنہوں نے ریئل اسٹیٹ کی سائنس، ریئل اسٹیٹ کے قانونی، ٹرانزیکشنز ، کاروباری اخلاق اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی روز مرہ زندگی پر ایک زبردست گرفت حاصل کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Sorry, the comment form is closed at this time.