fbpx
GCHF
Gatwala Commercial Hub , Faisalabad is Punjab’s biggest and Pakistan’s second largest mixed use, real estate project. It has a covered area of over 3.1 million sq. ft.

This mega project, designed and developed by Shah Nawaz Associates, is located, at the junction of Canal Expressway and Lahore Sheikhupura Road. The road in front of the GCH project, has an average traffic count of 30 vehicles per minute. become, the city’s next mega center for trade, commerce, industries as well as residential projects.

 

Blog

کے پی کے حکومت کا 65 ارب روپے کی لاگت سے دس بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 65 ارب روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں 10 بڑے ترقیاتی منصوبے جبکہ 97 کے قریب چھوٹے منصوبوں کی تعمیر کے جلد آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ان منصوبوں میں 65 کے قریب سڑکوں کی تعمیر، پانی کی ترسیل کے 41 منصوبے اور ایک عدد شمسی توانائی کا منصوبہ شامل ہے۔

صوباءی شعبہ برائے ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق 20 ارب روپے کی لاگت سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پانی کی ترسیل کے 15 چھوٹے منصوبے، سڑکوں کی تعمیر اور بحالیِ نو کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ مجوزہ خطیر رقم سے آبپاشی کے 8 منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔

مردان ڈویژن کے ضلعی ترقیاتی پلان کے مطابق صوابی میں 9.5 ارب روپے پینے کے صاف پانی کی 8 اسکیموں پر خرچ کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سوات اور شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 6.37 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں شانگلہ میں تین سڑکوں کی تعمیر جبکہ سوات میں بھی سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ آبپاشی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Sorry, the comment form is closed at this time.