ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن لازمی قرار
اسلام آباد: حکومت نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔
ایف بی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد کوئی بھی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے بزنس نہیں کر سکے گی۔
اعلامیہ کے مطابق بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی قسم کی غیر منقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہو سکے گی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق یہ شرط تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز اور کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر لاگو ہوگی جبکہ اس کا اطلاق رہائشی یا کمرشل مقاصد کے لیے ڈیویلپمنٹ اسکیموں پر بھی ہوگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایسے تمام افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے قوانین کے تحت کاروائی ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Sorry, the comment form is closed at this time.