fbpx
GCHF
Gatwala Commercial Hub , Faisalabad is Punjab’s biggest and Pakistan’s second largest mixed use, real estate project. It has a covered area of over 3.1 million sq. ft.

This mega project, designed and developed by Shah Nawaz Associates, is located, at the junction of Canal Expressway and Lahore Sheikhupura Road. The road in front of the GCH project, has an average traffic count of 30 vehicles per minute. become, the city’s next mega center for trade, commerce, industries as well as residential projects.

 

Blog

تمام بڑے شہروں کے ماسٹر پلان دوبارہ سے بنائے جائیں گے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ اعلان کیا ہے کہ مُلک کے تمام بڑے شہروں کے ماسٹر پلان دوبارہ سے بنائے جائیں گے۔

وہ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جس میں اُنہوں نے مُلک بھر میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر اظہارِ خیال کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہر پھیلاؤ کا شکار ہیں اور اُن کے نقشے فرسودہ ہوچکے ہیں تاہم ان پر از سر نو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو دیے گئے مراعاتی پیکج کی وجہ سے مرکز میں 186 ارب کے پراجیکٹس منظور کیے جا چکے ہیں اور 116 ارب کے ابھی منظوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

پنجاب میں اس کے علاوہ 163 ارب کے پراجیکٹس منظور ہو چکے ہیں اور 136 ارب کے پراجیکٹس منظوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مُلک میں پہلی بار اس سطح پر بینک آسان شرائط پر ہاؤسنگ لونز دے رہے ہیں۔

دیسمبر 2021 تک بینکوں نے 378 ارب کی رقم ہاؤسنگ کے لیے مختص کر رکھی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اور سی ڈی اے نے آٹومیشن پر بھی کام شروع کر دیا ہے جس سے لوگوں کو مستقبل میں آسانی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تعمیرات سے جڑے لوگوں کی بھرپور فرمائش پر فکسڈ ٹیکس رجیم میں 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہ پوچھنے کے عمل میں اگلے سال 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ بلڈرز کے لیے یہ توسیع 30 مارچ 2023 تک ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Sorry, the comment form is closed at this time.